Get Alerts

پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے: حافظ طاہر اشرفی

پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے: حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے ملک کا وقار بحال، عالمی برادری پاکستان کو 'ثالث' تسلیم کر رہی ہے: استحکامِ پاکستان سیمینار سے خطاب

لاہور: چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بہترین اور جرات مندانہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر ایک اہم ترین ملک بن کر ابھرا ہے، جس کی وجہ سے آج دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان 'ہیڈ لائن' بنا ہوا ہے۔لاہور کے ختمِ نبوت سنٹر میں منعقدہ "استحکامِ پاکستان سیمینار" سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انتھک کوششوں اور بصیرت نے ملک کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ جو عناصر پاکستان کو معاشی اور سیاسی طور پر ڈی ٹریک کرنا چاہتے تھے، انہیں اب نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے کیونکہ پاکستان اب ایک مضبوط مقام پر کھڑا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی نے انکشاف کیا کہ ایران اور دیگر عرب ممالک نے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے اسے بطور ثالث تسلیم کیا ہے، جو کہ ہماری سفارت کاری کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات نئی بلندیوں پر ہیں اور دونوں ممالک ہر اہم معاملے پر 'ایک پیج' پر ہیں۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے
سیمینار میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء بشمول رائے ظفر علی خان، علامہ عبدالغفار روپڑی، اور مولانا رمضان سیالوی نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے اختتام پر علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ اسعد عبید اور زاہد محمود قاسمی نے وحدتِ امت کے بیانیے کو فروغ دینے پر زور دیا، جبکہ ملک کے استحکام اور عالمِ اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ٹیگز: