Get Alerts

دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل: شاہد رند

دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، زیارت کلیئرنس آپریشن مکمل: شاہد رند

کوئٹہ: ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ زیارت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

شاہد رند کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران 15 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس افسران سمیت 9 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو بلوچستان کے امن سے کھیلنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ سکیورٹی فورسز، بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ٹیگز: