Get Alerts

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی

علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ بہت ہی افسوسناک بات ہے کہ لوگ صرف چند ویوز حاصل کرنے کے لیے مجھ پر بلاوجہ الزام تراشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا:
"میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں اور اب دوبارہ کہتی ہوں، اپنی ماں کی قسم، میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔"

علیزے شاہ نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حالیہ وزن میں کمی کی وجہ سرجری نہیں بلکہ ڈپریشن تھا، جس کے اثرات کے باعث دو ماہ کے عرصے میں ان کا وزن تقریباً 20 کلو کم ہو گیا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنی فیشن سینس، منفرد اسٹائل اور مختلف لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر اکثر توجہ کا مرکز بنتی ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات ان کے بارے میں افواہیں بھی گردش کرتی رہتی ہیں۔

ٹیگز: