اسلام آباد :اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے بڑی سفارتی پیشکش کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کی خاطر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ اگر امریکہ اور ایران رضامندی ظاہر کریں تو پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنا چاہے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں جنگ کا خاتمہ ناگزیر ہے اور اس کے لیے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ ہم اس مسئلے کے ایک جامع اور منصفانہ حل کے لیے مذاکرات کی سہولت کاری کو اپنی ذمہ داری اور اعزاز سمجھیں گے۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026