Get Alerts

ٹک ٹاک میں نئی اشتہاری اپ ڈیٹ، صارفین کو زیادہ اشتہارات دیکھنے پڑیں گے

ٹک ٹاک میں نئی اشتہاری اپ ڈیٹ، صارفین کو زیادہ اشتہارات دیکھنے پڑیں گے

کیلیفورنیا : ٹک ٹاک نے اپنی ایپ میں نئے اشتہاری فارمیٹس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کے لیے شاید اتنے پسندیدہ نہ ہوں۔

ان میں سے ایک فارمیٹ “لوگو ٹیک اوور” ہے، جس میں صارفین ایپ کھولتے ہی کسی برانڈ کا لوگو ٹک ٹاک کے ساتھ دکھائی دے گا۔ اس فارمیٹ کے ذریعے کمپنیوں کو ایپ کھلنے کے فوری لمحے میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ اشتہاری فارمیٹ شراکت داری، اعتبار اور ثقافتی تعلق کی عکاسی کرے گا اور اشتہاری کمپنیوں کو زیادہ افراد تک پہنچنے میں مدد دے گا۔

ایک اور نیا فارمیٹ “پرائم ٹائم ایڈز” ہے، جس میں اشتہارات کو مخصوص اوقات میں دکھایا جائے گا، جیسے کسی لائیو ایونٹ کے دوران یا زیادہ انگیجمنٹ والے اوقات میں۔ اس فارمیٹ میں ایک کمپنی کے 3 اشتہارات 15 منٹ کے اندر صارفین کو دکھائے جائیں گے۔

ٹک ٹاک نے مزید “ٹاپ ریچ” فارمیٹ متعارف کرایا ہے، جس میں پہلے موجود دو فارمیٹس ٹاپ ویو اور ٹاپ فیڈ کو یکجا کیا گیا ہے۔ ٹاپ ویو میں ایپ کھلتے ہی پہلے اشتہار دکھائے جاتے ہیں جبکہ ٹاپ فیڈ میں فار یو فیڈ میں اولین اشتہار نظر آتے تھے، اب دونوں فارمیٹس کو یکجا کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ نئے اشتہارات سے برانڈز زیادہ صارفین تک پہنچیں گے، اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ صارفین کو اب زیادہ اشتہارات دیکھنے پڑیں گے۔ ایپ کھلتے ہی اشتہار نظر آنا یا ایک ہی کمپنی کے تین اشتہارات 15 منٹ کے اندر دیکھنا صارفین کے لیے کچھ زیادہ خوشگوار تجربہ نہیں ہوگا۔

ٹیگز: