ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ کپ وارم اپ میچ ، افغانستان نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: image by Cricinfo

برسٹل:ورلڈ کپ دو ہزار انیس کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے پاکستانی ٹیم کو تین وکٹوں سے شکست دیدی ، ہاشم اللہ نے رنز کی اننگز کھیلی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 262 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز امام الحق نے 35 گیندوں پر 32 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے ، بابر اعظم نے 108 گیندوں پر 112 سکور کیے جس میں دو چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔

شعیب ملک نے 59 گیندوں پر 44 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور چار چوکے شامل تھے ، سرفراز احمد دس گیندوں پر 13 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، عماد وسیم نے 23 گیندوں پر 18 رنز بنائے جس میں ایک چوکا شامل تھا۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، دولت زردان نے دو ، حامد حسن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

راشد خان نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

جواب میں افغان ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، ہشمت اللہ نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ، محمد نبی نے اکتالیس گیندوں پر چونتیس رنز بنائے ۔

حضرت اللہ نے دھواں دار اننگ کھیلتے ہوئے 28 گیندوں پر 49  سکور کیے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے, پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے دو وکٹیں حاصل کیں۔