Get Alerts

پاکستان کا مؤقف برقرار، امریکی پروفیسر نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

پاکستان کا مؤقف برقرار، امریکی پروفیسر نے بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی

نئی دہلی ،واشنگٹن :امریکہ کی ممتاز ماہرِ سیکیورٹی اور بین الاقوامی اُمور کی پروفیسر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور میڈیا کے جنگی دعوؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو خوفزدہ کرنے میں ناکام رہا، جبکہ اس کے میڈیا نے عوام کو غیر ذمہ دارانہ بیانیے سے گمراہ کیا۔

بھارتی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر فیئر کا کہنا تھا   "ڈیٹرنس اس وقت کامیاب ہوتا ہے جب سامنے والا ملک پیچھے ہٹے یا اپنی پوزیشن چھوڑ دے، لیکن پاکستان نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

پروفیسر فیئر نے بھارتی میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ   بھارت کے اندرونی ذرائع ابلاغ، جنہیں میں ’فسادی میڈیا‘ کہتی ہوں، نے بے بنیاد دعوے کر کے عوام میں غلط امیدیں پیدا کیں، جس سے نہ صرف زمینی حقائق مسخ ہوئے بلکہ عسکری پالیسی پر بھی منفی اثر پڑا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ شدت اختیار کر گئی، اور بھارتی قیادت ایسی صورتحال میں پھنسی ہوئی نظر آئی جس کا اندازہ اس نے پہلے نہیں لگایا تھا۔

پروفیسر فیئر کا مؤقف عالمی سطح پر جاری اس بحث کا حصہ ہے جس میں بھارت کی خارجہ و دفاعی پالیسیوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف اپنی جگہ قائم ہے بلکہ اس نے کسی بھی بیرونی دباؤ کے آگے جھکنے سے انکار کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پروفیسر فیئر کا تبصرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کے جارحانہ بیانات کو عالمی سطح پر سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا، جبکہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی کو ایک متوازن اور سنجیدہ پالیسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: