Get Alerts

پہلگام واقعہ: 'دی ریزسٹنس فرنٹ' کے متضاد بیانات نے بھارتی بیانیے کی قلعی کھول دی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

پہلگام واقعہ: 'دی ریزسٹنس فرنٹ' کے متضاد بیانات نے بھارتی بیانیے کی قلعی کھول دی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم

اسلام آباد/واشنگٹن: پہلگام واقعے میں شدت پسند تنظیم 'دی ریزسٹنس فرنٹ' (TRF) کے بدلتے ہوئے بیانات اور بھارتی میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈے نے عالمی سطح پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ پاکستان نے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس واقعے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب  شدت پسند تنظیم نے پہلے 22 اپریل کو واقعے کی ذمہ داری قبول کی، لیکن محض تین دن بعد 25 اپریل کو اس سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کر دیا، جس نے واقعے کی حقیقت کو مشکوک بنا دیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے حسبِ روایت کسی بھی ثبوت کے بغیر فوری طور پر پاکستان پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں، جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس حساس معاملے پر عالمی سطح پر پاکستان کا بھرپور مقدمہ لڑا. اسحاق ڈار نے بین الاقوامی فورمز پر شواہد کے ساتھ پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور واضح کیا کہ بھارت اپنی اندرونی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
 نائب وزیراعظم کی کوششوں کے نتیجے میں عالمی سطح پر پاکستان کے ذمہ دارانہ مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کو اہمیت دی جا رہی ہے

ٹیگز: