Get Alerts

لاہور میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو گولیاں مار دی گئی

لاہور میں سٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو گولیاں مار دی گئی

لاہور:  ہربنس پورہ میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سے سٹیج اداکارہ قسمت بیگ زخمی ہو گئیں ۔اداکارہ کو 11 گولیاں لگی ہیں ڈاکٹر ان کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق ہربنس پورہ میں نامعلوم افراد نے اداکارہ قسمت بیگ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں ۔ حملے میں سٹیج اداکارہ کا گارڈ بھی زخمی ہے تاہم دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ دونوں کو گولیاں لگی ہیں جس کے بعد ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی تلاش کا کام جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا پروڈیوسر  علی رضا سے جھگڑا چل رہا ہے اور ان پر یہ تیسرا قاتلانہ حملہ ہے۔