پاکستان کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہے، مریم نواز

پاکستان کو جنرل راحیل شریف پر فخر ہے، مریم نواز

اسلام آباد :  وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کوجنرل راحیل شریف پر فخر ہے۔ جنرل راحیل شریف کو ہمیشہ عزت واحترام کے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی الوداعی تقریب پر تبصرہ کرتے ہوئے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج ایک اچھی مثال قائم کی گئی ہے. ملک میں ادارے مضبوط ہورہے ہیں. جبکہ یہ ملک کیلئے نیک شگون ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف سے ہمیشہ خوشگوار رابطہ ہوا جبکہ انہیں ہمیشہ عزت واحترام کے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف پیشہ ورانہ اقدار رکھنے والی شخصیت ہیں. جبکہ پاکستان کو ان پر فخر ہے.