اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو سے تھا

اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو سے تھا

پشاور: اشرف نور کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو سے تھا اور اس سال فروری میں انہیں 21ویں گریڈ میں ترقی ملی تھی۔اشرف نور اپریل 1963 میں پیدا ہوئے اور تعلیم میں ایم ایس سی ایگریکلچر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 1989 میں پولیس میں بھرتی ہوئے۔ وہ پی ایس پی افسر تھے۔سروس کے دوران وہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں ایبٹ آباد، چترال، کوہستان میں سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدوں پر فائز رہے جبکہ جنوری 2005 میں انہیں 19ویں گریڈ میں ترقی دی گئی تھی۔ انھوں نے پولیس کے تفتیش کے شعبے اور کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج کے فرائض بھی سر انجام دیئے ہیں۔