اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایک اور شاندار اقدام اٹھالیا ہے اور بے گھر افراد اور فٹ پاتھ پر سونے والوں کو ٹینٹ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو فٹ پاتھ پر سونے والوں کو ٹینٹ اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیلٹر ہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کئے جائیں۔
I have asked CM Punjab to set up tents for people sleeping on footpaths and provide them food until the Panah Gahs (shelters) are built, as the weather is turning increasingly cold. Peshawar and Karachi spots also being located.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 24, 2018
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ پشاور اور کراچی میں بھی اس مقصد کیلئے مقاما ت کا انتخاب کیا جا رہا ہے جبکہ شیلٹر ہوم کی تعمیر تک کھانا اور ٹینٹ فراہم کئے جائیں۔