مفتی منیب الرحمن کو بھی نظر بند کر دیا گیا

مفتی منیب الرحمن کو بھی نظر بند کر دیا گیا

کراچی :تحریک لبیک کے خادم رضوی کے بعد مفتی منیب الرحمن کو بھی گھرمیں نظر بند کر دیا گیا ،حکومت کی جانب سے مفتی   منیب الرحمنسے کسی بھی شخص کی ملاقات  پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ،با ہر سے آنے والے کسی بھی شخص کو مفتی صاحب سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔


 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاون شروع کیا گیا تھا جس میں تحریک کی اعلیٰ قیادت سمیت سینکڑوں کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر کراچی میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا خادم حسین رضوی کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ یہ حمایت صرف محدود وقت کے لیے نہیں بلکہ غیر محدود وقت کے لیے ہے۔ مفتی منیب الرحمان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔اس حوالے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے مفتی منیب الرحمان کو بھی نظر بند کر دیا ہے۔

انکے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کو انہی کے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔اس موقع پر باہر سے آنے والے کسی بھی شخص کومفتی منیب الرحمان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔انکی نظر بندی کی خبر سامنے آتے ہی مذہبی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت شروع کر دی ہے۔

مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ مفتی منیب الرحمان ایک غیر سیاسی اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں ان کے ساتھ اس قسم کا سلوک روا رکھنا قابل مذمت ہے۔مذہبی حلقوں کی جانب سے خبردار کیا جارہا ہے کہ حکومت علمائے کرام کے خلاف اس طرح کے مذموم عزائم سے باز رہے۔