عماد وسیم  کا اہم فیصلہ ،انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 عماد وسیم  کا اہم فیصلہ ،انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

لاہور: عماد وسیم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  کا فیصلہ کردیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا  ہے۔ 

 آل راؤنڈر عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔عماد وسیم نے کہا ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور فینز کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عماد وسیم نے مزید لکھا کہ ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوا، پاکستان کرکٹ کے لیے نئی لیڈر شپ اور کوچز کے ساتھ ایک اچھے وقت کا آغاز ہے۔آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے بارے میں سوچ رہا تھا ، میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ یہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کا درست وقت ہے ۔

9f57ad9b4618e7487361eb86d3f51fe7

آل راؤنڈر نے 55 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 5 نصف سنچریوں کی بدولت 986 رنز بنائے جبکہ 44 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔عماد وسیم نے پاکستان کی طرف سے 66 ٹی20 میچز کھیلے ہیں، جس میں انہوں نے 486 رنز بنائے اور 65 وکٹیں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں