لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو مبارک باد پیش کی۔ مریم نواز شریف نے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کی خدمت کرنے والوں کی عوامی پذیرائی کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا، "الحمدللہ، پاکستان کے عوام نے ایک بار پھر خدمت کرنے والوں کو سرخرو کیا۔ نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم ہو چکا ہے اور اب خدمت اور ترقی کا نیا عہد شروع ہو چکا ہے۔ وقت بدل چکا ہے، عوام کی ترجیحات بدل چکی ہیں، اور پاکستان اب آگے بڑھ رہا ہے۔"
مریم نواز نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی واضح جیت دراصل عوام کی طرف سے ترقی کے سفر کو مزید تیز کرنے کا پیغام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا فیصلہ بالکل واضح ہے: "جو کام کرے گا، وہی ووٹ لے گا۔" بیلٹ باکس سے ملنے والا پیغام یہ ہے کہ پاکستان کو فتنہ و فساد نہیں، بلکہ ایک روشن اور شاندار مستقبل چاہیے۔