Get Alerts

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے نیٹ ورکس بے نقاب، متعدد غیر ملکی اکاؤنٹس کا انکشاف

پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے نیٹ ورکس بے نقاب، متعدد غیر ملکی اکاؤنٹس کا انکشاف

اسلام آباد: پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا، جعلی انسانی حقوق مہمات اور انتشار پھیلانے والے متعدد غیر ملکی نیٹ ورکس بے نقاب ہو گئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹس کے بعد مختلف اکاؤنٹس کی اصل لوکیشنز سامنے آ گئیں، جن میں افغانستان، بھارت اور دیگر ممالک سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ، فتنہ الہندوستان اور دیگر گروپس سے منسلک کئی اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈوں پر کام کرتے پائے گئے۔ پاکستان کے خلاف انتشار، نفرت اور دہشت گردی سے متعلق بیانیہ پھیلانے کے لیے بھارتی اکاؤنٹس کا بڑا کردار سامنے آیا ہے۔

مزید انکشاف ہوا کہ اکاؤنٹس کی اصل جگہ چھپانے کے لیے VPN کا استعمال کیا جا رہا تھا جبکہ متعدد پروپیگنڈا نیٹ ورک بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ کیے جا رہے تھے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کے نام پر چلائی جانے والی مہمات بھی بیرون ملک سے منسلک ثابت ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورکس کا کردار واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔

ٹیگز: