Get Alerts

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شاندار کامیابی، نواز شریف کا عوام کا شکریہ

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی شاندار کامیابی، نواز شریف کا عوام کا شکریہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی اور استحکام کا راستہ چنا ہے۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت کو سراہا، جس سے ملک کو صحیح سمت میں واپس لانے میں مدد ملی ہے۔

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی تمام 6 اور صوبائی اسمبلی کی 6 میں سے 6 نشستیں جیتیں، جبکہ پیپلز پارٹی کو صرف ایک صوبائی نشست حاصل ہوئی۔

ٹیگز: