چینی کی قیمت میں اضافہ

چینی کی قیمت میں اضافہ
سورس: File

اسلام آباد: جینی دستیاب ہوتے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نےسبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی۔

ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔  یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے۔ 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

مصنف کے بارے میں