گٹکا سمگلنگ  کی انوکھی سزا،  مجرم  50 نیم کے درخت  لگائے گااور دو لاکھ بھی دے گا 

 گٹکا سمگلنگ  کی انوکھی سزا،  مجرم  50 نیم کے درخت  لگائے گااور دو لاکھ بھی دے گا 

جیکب آباد :عدالت نے  گٹکا سمگلنگ  کی انوکھی سزاسنائی ہے  کہ   مجرم  50 نیم کے درخت  لگائے گااور دو لاکھ بھی دے گا ۔ جیکب آباد کی عدالت نے گٹکا سمگلنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم آدم پٹھان کو انوکھی سزا سنائی ہے۔

 کنزیومر پروٹیکشن کورٹ نے گٹکا رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو ایک سال تک 50 نیم کے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے سمیت 2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔


 مجرم آدم پٹھان کو سزا سناتے ہوئے محکمہ فاریسٹ کے حکام کو ہدایت کی وہ مجرم کی جانب سے درخت لگانے اور ان کا خیال رکھنے کی نگرانی کریں اور مجرم ہر مہینے محکمہ فاریسٹ کو اپنی رپورٹ دےگا۔مجرم کو رواں سال 75 کلو گرام گٹکے سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں