Get Alerts

بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کو رد کر دیا

بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کو رد کر دیا

ممبئی:بالی ووڈ کے اداکار انیل کپور نے ایک اشتہار کے لیے 10 کروڑ روپے کی بڑی پیشکش کو رد کر دیا ہے۔ 67 سالہ انیل کپور حال ہی میں اس فیصلے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کسی بھی اشتہار کی پیشکش کو مالی فوائد کے علاوہ اس کی اخلاقی حیثیت کے لحاظ سے بھی دیکھتے ہیں اور صحت مند انتخاب کے برانڈز کی حمایت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اپنی اس سوچ کے تحت، انیل کپور نے ایک پان مسالہ کے اشتہار کو مسترد کر دیا، جس کے لیے انہیں 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ کچھ وقت پہلے اجے دیوگن، اکشے کمار، اور شاہ رخ خان جیسے مشہور اداکاروں کو پان مسالہ کی تشہیر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 
 

ٹیگز: