Get Alerts

میٹا کا واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

میٹا کا واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی اے آئی چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

کیلیفورنیا :  میٹا نے اعلان کیا ہے کہ 15 جنوری 2026 سے واٹس ایپ میں کسی بھی تھرڈ پارٹی اے آئی چیٹ بوٹ بشمول چیٹ جی پی ٹی کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس تبدیلی کے تحت، میٹا نے واٹس ایپ کی بزنس اے پی آئی پالیسی میں ایسی تبدیلی کی ہے جس کے تحت لارج لینگوئج ماڈلز اور جنریٹیو اے آئی چیٹ بوٹس کو پلیٹ فارم پر رسائی نہیں ملے گی۔

واٹس ایپ، جو دنیا کی سب سے مقبول میسجنگ ایپ ہے اور جس کے 3 ارب سے زیادہ صارفین ہیں، میٹا کے لیے اے آئی آئیڈیاز کے آزمانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم ہے۔ میٹا اب چاہتا ہے کہ اس کے صارفین صرف اس کے اپنے اے آئی اسسٹنٹس کو ہی استعمال کریں، اور تھرڈ پارٹی چیٹ بوٹس کی موجودگی اس کے لیے ایک مسئلہ بن رہی ہے کیونکہ ان سے پلیٹ فارم پر بے شمار میسجز آتے ہیں۔

میٹا کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد واٹس ایپ پر سسٹم کی کارکردگی اور استعمال میں توازن لانا ہے، اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ صارفین صرف میٹا کے اے آئی اسسٹنٹس کے ساتھ تعامل کریں۔ اس تبدیلی سے کاروباری اداروں جیسے بینک، فضائی کمپنیاں اور دیگر ادارے جنہیں کسٹمر سروس میں اے آئی چیٹ بوٹس کا استعمال کرنا پڑتا ہے، پر کیا اثرات ہوں گے، اس بارے میں ابھی تک کوئی واضح تفصیل نہیں دی گئی۔

ٹیگز: