Get Alerts

میٹا کی جانب سے مشہور شخصیات کے بغیر اجازت فحش اے آئی چیٹ بوٹس بنائے جانے کا انکشاف

میٹا کی جانب سے مشہور شخصیات کے بغیر اجازت فحش اے آئی چیٹ بوٹس بنائے جانے کا انکشاف

کیلیفورنیا:انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے بغیر اجازت متعدد مشہور گلوکاروں اور اداکاروں کے ناموں اور تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے فحش اور جنسی نوعیت کے چیٹ بوٹس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان مشہور شخصیات میں ٹیلر سوئفٹ، سکارلٹ جانسن، این ہتھا وے، اور سلینا گومز سمیت دیگر معروف شخصیات شامل ہیں۔

رائٹرز کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، میٹا نے درجنوں چیٹ بوٹس بنائے جو صارفین کے ساتھ فلرٹی اور نامناسب گفتگو کرتے اور حقیقت نما جنسی تصاویر فراہم کرتے تھے۔ ان چیٹ بوٹس میں سے کئی مشہور شخصیات کے کردار میں خود کو پیش کرتے ہوئے جنسی طور پر اشتعال انگیز باتیں کرتے تھے اور ان سے ملاقات کی دعوت دیتے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹا نے کم عمر مشہور شخصیات کے چیٹ بوٹس بنانے کی اجازت دی، جن میں 16 سالہ اداکارہ واکر سکوبل بھی شامل تھیں، جن کے بارے میں ایک چیٹ بوٹ نے حقیقت نما شرٹ لیس تصویر تیار کر کے بھیجی۔

میٹا کے ترجمان اینڈی سٹون نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کی پالیسی میں ایسی تصاویر اور جنسی مواد کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس سلسلے میں میٹا کی پالیسیوں کا مؤثر نفاذ نہیں ہو سکا، جس کے بعد کمپنی نے کئی بوٹس کو حذف کر دیا۔

ٹیگز: