Get Alerts

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی,کتنا سستا ہوا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی,کتنا سستا ہوا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز بھی سونا مزید 2 ہزار روپے سستا ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 1714 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 252 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 20 ڈالر کم ہو کر 4095 ڈالر فی اونس پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 33 ہزار 826 روپے پر آ گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں استحکام اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔

ٹیگز: