Get Alerts

 پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے نئے قوانین اور ڈرون پولیسنگ کا آغاز

 پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لیے نئے قوانین اور ڈرون پولیسنگ کا آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق مسلسل چوتھا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ صوبے بھر میں موجود تقریباً 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحہ کی ازسر نو جانچ پڑتال اور سخت سکروٹنی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، ڈرون پولیسنگ، مربوط سکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب سرینڈر آف الیگل آرمز ایکٹ 2025 بھی پیش کیا گیا، جو تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی اسلحہ کے کلچر کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔

ٹیگز: