Get Alerts

دوحہ مذاکرات کے بعد افغانستان سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں، دفتر خارجہ

دوحہ مذاکرات کے بعد افغانستان سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے بعد افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ ترجمان دفترخارجہ طاہر اندرانی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملوں اور پاکستانی شہریوں کے قتل عام کے بعد حالات تبدیل ہوئے ہیں۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق دوحہ مذاکرات میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کل استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے پاکستانی وفد کی تفصیلات ابھی موجود نہیں ہیں۔

دفترخارجہ نے مزید بتایا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پولینڈ کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

ترجمان نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی متنازع قانون سازی پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے، اور پاکستان آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا۔

ٹیگز: