سلام آباد : پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ وزیر دفاع کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد افغان طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
ان مذاکرات کا مرکزی موضوع پاکستان کے خلاف سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے فوری خاتمے کے ساتھ ساتھ پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کی بحالی کے اقدامات ہوں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا، لیکن افغان طالبان سے توقع ہے کہ وہ عالمی برادری سے کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں گے۔
پاکستان کا مطالبہ ہے کہ دہشت گرد تنظیموں خصوصاً FAK/TTP اور FAH/BLA کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کی مصالحتی کوششوں کو سراہتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔