کابل/اسلام آباد: افغان خودکش بمبار وسیم کا اعترافی بیان منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں سرحد پار دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے بھرتی اور تربیتی نیٹ ورک کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
اعترافی بیان کے مطابق، وسیم کا تعلق ارخی گوشتہ، ننگر ہار سے ہے۔ 2023 میں جلال آباد کے ایک مدرسے میں شدت پسند عناصر سے اس کی ابتدائی ملاقاتیں ہوئیں۔ وسیم نے بتایا کہ جماعت الاحرار کے ایک کارندے نے اسے خودکش بمبار بننے پر آمادہ کیا، جس کے بعد اگست 2023 میں اسے شونکڑے، کنٹر کے ایک مدرسے میں خودکش حملے کی تربیت کے لیے بھیجا گیا۔
یہ اعترافی بیان دہشت گرد تنظیموں کے تربیتی نیٹ ورک اور سرحد پار کارروائیوں کی روشنی میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے اور سکیورٹی حکام کے لیے خطرات کا واضح عندیہ دیتا ہے۔