Get Alerts

سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 5مشتبہ خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 5مشتبہ خودکش بمبار گرفتار

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے خوارج کے دہشت گردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ مشتبہ خودکش بمباروں کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، خوارج نے پاکستانی علاقے میں داخل ہو کر عزیزخیل اور مندیکھیل کے علاقوں کی طرف پیش قدمی کی۔ تاہم، سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کی وجہ سے یہ گروہ بیسکھیل علاقے کی ایک مسجد میں پناہ گزین ہو گیا۔

فورسز نے فوراً مسجد کو گھیرے میں لے لیا، اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے خوارج نے ہتھیار ڈال دیے۔

تمام گرفتار شدگان افغان شہری ہیں، جن میں سے تین کے پاس افغان قومی شناختی کارڈز بھی موجود تھے۔ انہیں مزید تفتیش کے لیے ایک خفیہ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

ٹیگز: