دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا اقدام قابل تحسین ہے، شہباز شریف

دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا اقدام قابل تحسین ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کا اقدام قابل تحسین ہے-


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نےکہا ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن بنانے کےحکومتی  اقدام کی تعریف  کرتے ہیں۔

انہوں نے حکومت کے دیگر  اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ پی ٹی آئی نے بڑے بڑے دعوے کئے اور سبز باغ دکھائے لیکن اب تبدیلی کے نام پر ووٹ دینے والے بھی حیران پریشان ہیں اور جگہ جگہ واویلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ہمارے پاس بہترین ٹیم موجود ہے لیکن اب دوست اور امپورٹڈ مشیر ہر جانب نظر آ رہے ہیں۔ حکومت نے منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا ہے، ایک پڑھے لکھے وزیر خزانہ کی جانب سے اس طرح کے بجٹ کی بالکل بھی امید نہیں تھی۔