لوئنل میسی فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ چھٹی مرتبہ جیت گئے

لوئنل میسی فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ چھٹی مرتبہ جیت گئے

 نیویارک: فٹ بال کے خطرناک کھلاڑی لوئنل میسی کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا، وہ فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ چھٹی مرتبہ لے گئے۔

ارجنٹینا کے مایہ ناز فٹبالر لوئنل میسی کا نیا ریکارڈ، چھٹی مرتبہ ’فیفا پلیئر آف دی ایئر‘ قرار پائے۔ بارسلونا کے وینگر نے لیورپول کے ویرجل وین ڈیجیک اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو مات دیکر ایوارڈ جیتا۔ واضح رہے کہ میسی نے گزشتہ سیزن میں اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا اور 58 میچز میں 54 گول داغ کر یورپین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

خواتین میں یہ اعزاز امریکہ سوکر کی پروفیشنل پلیئر میگن ریپینو نے جیتا۔ انہوں نے ہم وطن حریف الیکس مورگن اور انگلینڈ کی لوسی برونزے کو شکست دی۔