Get Alerts

پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

پی سی بی نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 ون ڈے میچز ملتان جب کہ تین ٹی 20 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم اپنے کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ ہرارے سے کرا کر آئے گی جب کہ یہ سیریز بغیر شائقین کے بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے کہا تھا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نظر نہیں آ رہی۔ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے خواہش ہے انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹریول ایڈوائزری نرم کر چکے ہیں پی ایس ایل میں 15 برطانوی کھلاڑی پاکستان آئے۔ نومبر میں پی ایس ایل کے فائنل کا بھی انتظار ہے۔  پراعتماد ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان میں کوئی رکاوٹ نہیں اور یہ ہو گا۔