اقتدار میں آکر پاکستان اور کشمیریوں کے مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز 

اقتدار میں آکر پاکستان اور کشمیریوں کے مجرموں کو نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز 

لندن : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔پاکستانیوں  اور کشمیریوں کے مجرم عوام کے قہر سے نہیں بچ سکیں گے۔

  مسلم لیگ ن  آزاد جموں  وکشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ مریم نواز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت  کی۔نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی گئی۔

مریم نواز نے اجلاس سےخطاب کرتے کہاملک کو درپیش مسائل میں عوام کی امیدوں کامرکز نوازشریف ہیں۔قائد ن لیگ  واپس آکرعوام کو مہنگائی  کے عذاب سے نجات دلائیں گے۔نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کیلئے کام کیا اور عوام کو ریلیف دیا،آئندہ بھی ریلیف دیں گے۔

مصنف کے بارے میں