Get Alerts

’پب جی‘ کے نشے نے گھر تباہ کر دیا: نوعمر مجرم کو چار بار عمر قید، 40 لاکھ روپے جرمانہ

’پب جی‘ کے نشے نے گھر تباہ کر دیا: نوعمر مجرم کو چار بار عمر قید، 40 لاکھ روپے جرمانہ

لاہور میں ماں، دو بہنوں اور بھائی کو قتل کرنے والے علی زین کو مجموعی طور پر 100 سال قید کی سزا، گیم کے غصے میں آ کر اندھا دھند فائرنگ کی

لاہور :لاہور کی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہو کر اپنے خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے والے نوعمر مجرم علی زین کو مجموعی طور پر 100 سال قید اور 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے اپنے فیصلے میں مجرم کو چار مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ علی زین کی کم عمری کے باعث سزائے موت نہیں دی گئی، تاہم جرم کی سنگینی کے پیشِ نظر چار بار عمر قید سنائی گئی ہے۔ مجرم کو ہر قتل پر الگ الگ سزا دی گئی۔

یہ لرزہ خیز واقعہ جنوری 2022 میں کاہنہ، لاہور میں پیش آیا، جب اس وقت 14 سالہ علی زین نے آن لائن گیم پب جی کھیلتے ہوئے غصے میں آ کر اپنی والدہ، دو بہنوں اور بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

ٹیگز: