اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام دکانیں شام پانچ بجے بند کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، اس دوران صوبوں نے سندھ سمیت لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ 15 روز کے بڑھا رہے ہیں جبکہ پنجاب حکومت نے بھی لاک ڈاؤن دورانیہ کو مزید 15 روز بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق تمام دکانیں شام پانچ بجے بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے، دکانیں اور فوڈ آوٹ لیٹس پانچ بجے بند کرا دیئے جائیں گے، پولیس کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے تمام ہدایات جاری کر دی گئیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز رمضان المبارک سے متعلق سندھ حکومت نے بڑا حکم نامہ جاری کیا تھا، تراویح گھروں پر ادا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، فروٹ چاٹ سموسے اور پکوڑے کے سٹالز لگانے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔