ایس او پیز پر عملدرآمد میں مدد کیلئے فوج کو طلب کیا گیا ہے، فواد چودھری

ایس او پیز پر عملدرآمد میں مدد کیلئے فوج کو طلب کیا گیا ہے، فواد چودھری
کیپشن: ایس او پیز پر عملدرآمد میں مدد کیلئے فوج کو طلب کیا گیا ہے، فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی بنیادی ذمہ داری سول انتظامیہ کی ہے، فوج کو ایس او پیز پر عمل درآمد میں مدد کیلئے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔ حکومت کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کریں۔ حکومت کے صحت سے منسلک محکمے اس ضمن میں تمام ممکن اقدامات لے رہے ہیں۔

فواد چودھری نے لکھا کہ ایس او پیز پر عمدرآمد کیلئے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے لیکن بنیادی طور پر شہری اور سول انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے حوالے سے فوج کی خدمات حاصل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سندھ کے سوا تمام صوبے ضروریات کے مطابق خدمات لیں گے۔

23 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں این سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں طے پایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی خدمات لی جائیں۔

شیخ رشید کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ پاک فوج ہمیشہ سیلاب، زلزلوں اور آفات میں اپنے ملک اور قوم کیساتھ کھڑی ہوئی، اسے تمام صوبوں میں یہ ذمہ داری دی جائے۔

اس سلسلے میں آج وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور اسلام آباد اپنی ضرورت کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لیں گے تاہم صوبہ سندھ کو ابھی تک اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا اور اہم فیصلہ ہے کیونکہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے، وہاں لاکھوں کی تعداد میں روزانہ کورونا میں مبتلا مریض سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اموات اتنی زیادہ ہے کہ شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں میں جگہ ختم ہو چکی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایسے عالم میں پاک فوج کے ذ٘مے یہ کام لگایا گیا ہے تاکہ کووڈ 19 کورونا وائرس کے ایس او پیز پر صحیح معنوں میں عمل ہو سکے۔ اس نوٹٰ فیکیشن کو آج جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی ہے۔