آئی ایم ایف کا پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار، مذاکرات کا اعلامیہ جاری

آئی ایم ایف کا پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار، مذاکرات کا اعلامیہ جاری

نیویارک: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں جس دوران ساتویں جائزہ کو مکمل کرنے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا۔ 
آئی ایم ایف وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر ایم سی ڈی اور مشن چیف شامل تھے جبکہ پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں عائشہ غوث پاشا، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر حکام شامل تھے۔ 
وزیر خزانہ نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ پر روشنی ڈالی جبکہ آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی وفد سے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ ایم ایف کا وفد مشن چیف کی قیادت میں مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پٹرول اور بجلی پر سبسڈی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا 
اعلامیہ کے مطابق پاکستانی وفد کی ورلڈبینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی) نائب صدر اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات بھی ہوئی جس دوران قرضوں، منصوبوں میں پیش رفت اور مزید امداد کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے فراہم کی گئی مالی اور تکنیکی مدد پر حکام کا شکریہ ادا کیا جبکہ ایم ڈی آپریشنز نے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 

مصنف کے بارے میں