ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: محصولات بڑھانے کے لیے پالیسز پر ایف بی آر کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آج پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد محصولات اور ٹیکس نیٹ بڑھانے پر ایف بی آر حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ تکنیکی وفد ایف بی آر کیساتھ تقریباً ایک ہفتہ ٹیکس پالیسی پر مذاکرات کرے گا۔ ایف بی آر اور آئی ایم ایف تکنیکی وفد ٹیکس پالیسی میں ترامیم کیلئے اقدامات کریں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہے  کہ ٹیکس پالیسی میں ترامیم کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہو گا۔ ریٹیلرز کیلئے اسکیم متعارف کرانے کا بنیادی ڈھانچہ بھی تکنیکی وفد کے ساتھ مل کر تیار کیا جائے گا۔  مزید 10 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر ٹیکس دہندگان کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچائی جائے گی۔ 

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ تکنیکی وفد کیساتھ مل کر ٹیکس پالیسی میں جو ترامیم کی جائیں گی وہ آئندہ بجٹ میں نافذالعمل ہوں گی۔

مصنف کے بارے میں