لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن نے عمران خان کے جلسوں کے مقابلے میں جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں مریم نواز کل لاہور میں ورکر کنونشن سے خطاب کریں گی۔
نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ نواز شریف صاحب اور شہباز شریف صاحب کی ہدایت پر کل سے انشاءاللّہ لاھور کے حلقوں کا دورہ کروں گی ۔
* NA 128 https://t.co/3rH1VQZl9b
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 25, 2022
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے ملاقات کروں گی۔ کل شام حلقہ این اے 128 میں افطار کے بعد شیخ روحیل اصغر صاحب کے دفتر میں کارکنوں کے درمیان موجود ہوں گی۔
عید کے بعد جلسوں کا شیڈیول تیار ہے۔ انشاءاللّہ۔ https://t.co/rMeCDjVjVO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 25, 2022
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عید الفطر کے بعد جلسوں کا شیڈول تیار ہے اور عوام رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔