Get Alerts

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل: بھارت پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ایک سال مکمل: بھارت پاکستان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام، جھوٹا پراپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد / سری نگر:پہلگام میں ہونے والے نام نہاد فالس فلیگ آپریشن کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے، تاہم بھارت اب تک پاکستان کے خلاف اپنے من گھڑت الزامات ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی بھارتی کوششیں خود اس کے لیے عالمی رسوائی کا سبب بن گئیں۔
بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن سمرجیت سنگھ مان نے مودی حکومت کے دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام آپریشن میں پاکستان کے ملوث ہونے کا حکومت کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔
سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے اس حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "بھارت نے یہ سارا ڈرامہ صرف پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا جواز پیدا کرنے کے لیے رچایا تھا۔" دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سال گزرنے کے باوجود ثبوت پیش نہ کر پانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ایجنسیوں کا اپنا تیار کردہ فالس فلیگ آپریشن تھا۔

ٹیگز: