نواز شریف کی 15 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع

نواز شریف کی 15 اکتوبر کو وطن واپسی متوقع

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا ہے۔ وطن واپسی کے حوالے سے تاریخ پر اتفاق شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن فروری میں ہو رہے ہیں اس لیے نواز شریف نے اپنی وطن واپسی ستمبر سے اکتوبر کی ہے۔ پہلے ستمبر میں واپسی ہونا تھی۔ 

اجلاس کے دوران سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ آپ ستمبر کے بجائے اکتوبر میں پاکستان آئیں۔  نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ ن کے آئندہ بیانیے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مصنف کے بارے میں