Get Alerts

ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

 ویمنز ورلڈ کپ 2025: پاکستان نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت پہلی مرتبہ فاطمہ ثناء کے سپرد کی گئی ہے، جو ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتانی کریں گی۔

ویمنز ورلڈ کپ کا انعقاد بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران ہو گا، تاہم پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

سکواڈ میں شامل نئے چہروں میں ایمان فاطمہ، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ شامل ہیں۔ کوالیفائر سکواڈ سے دو کھلاڑیوں گل فیروزہ اور نجيحہ علوی کو باہر کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز سکواڈ:
فاطمہ ثناء (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔

نان ٹریولنگ ریزروز:
گل فیروزہ، نجيحہ علوی، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی، جو 16 سے 22 ستمبر تک لاہور میں شیڈول ہے۔

ٹیگز: