Get Alerts

محسن نقوی کا ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ریل سیکیورٹی اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

محسن نقوی کا ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، ریل سیکیورٹی اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خاص طور پر بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ریلویز کی اراضی پر ہونے والی تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس مشترکہ کریک ڈاؤن میں ریلویز پولیس کے ساتھ نیشنل کونسٹیبلری اور ایف سی بھی بھرپور معاونت کریں گی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان نئی ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریلویز ٹریکس اور مسافر ٹرینوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

محسن نقوی نے ریلویز کی بہتری کے لیے وزیر ریلویز حنیف عباسی کے سابقہ اقدامات کی تعریف کی، جبکہ حنیف عباسی نے بھی تجاوزات کے خاتمے میں تعاون پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں سی ای او پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ، آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

ٹیگز: