اسلام آباد :وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایت پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرکاری سکولوں کی حالت زار جانچنے کے لیے خصوصی ٹیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود نے سکولوں کا دورہ کیا اور عمارات، کلاس رومز، صفائی، پینے کے صاف پانی اور فرنیچر کی کمی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران کمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ فوری طور پر تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔