Get Alerts

وزیراعظم کی گلگت بلتستان کے قومی ہیروز سے ملاقات، فی کس 25 لاکھ روپے انعام

وزیراعظم کی گلگت بلتستان کے قومی ہیروز سے ملاقات، فی کس 25 لاکھ روپے انعام

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انسانی جانیں بچانے والے تین مقامی شہریوں سے ملاقات کی اور ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے فی کس 25 لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ملاقات میں وصیت خان، انصار اور محمد خان شامل تھے، جنہوں نے گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے (گلوف) کے ممکنہ خطرے کی بروقت اطلاع دے کر علاقے میں موجود 300 سے زائد افراد کی جانیں بچائیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے تینوں افراد کی فرض شناسی اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ نے بروقت اطلاع دے کر قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا، پوری قوم آپ کی مقروض ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والے خطرات کے پیش نظر پیشگی وارننگ سسٹم کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اور اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں نظام کو بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے۔

آخر میں وزیراعظم نے تینوں قومی ہیروز کو فی کس 25 لاکھ روپے کے چیک اور تعریفی سرٹیفکیٹس پیش کیے۔
تینوں افراد نے اس پذیرائی پر وزیراعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگز: