Get Alerts

بلوچستان میں مزدوروں پر حملے، دہشت گردوں کے عوام دشمن عزائم بے نقاب

بلوچستان میں مزدوروں پر حملے، دہشت گردوں کے عوام دشمن عزائم بے نقاب

سرانان:بلوچستان کی قیادت نے غیر مقامی مزدوروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا مقصد بلوچستان میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا اور صوبے میں جاری ترقیاتی عمل کو متاثر کرنا ہے۔

قیادت کے مطابق مزدوروں کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں تعمیر و ترقی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تربت میں 7 مزدوروں کے اغوا اور قتل جبکہ سرانان میں 4 محنت کشوں کی شہادت جیسے واقعات دہشت گردوں کے عوام دشمن عزائم کو ظاہر کرتے ہیں۔

گزشتہ روز سرانان میں سڑک کی تعمیر پر کام کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 محنت کش شہید جبکہ ایک زخمی ہوا تھا۔

بلوچستان کی قیادت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا سفر روکنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔

ٹیگز: