Get Alerts

کراچی میں 19 ستمبر کو ایکس ویل کی شاندار پرفارمنس ہوگی، ’’فرسٹ لائٹ‘‘ میوزک ایونٹ کا اعلان

کراچی میں 19 ستمبر کو ایکس ویل کی شاندار پرفارمنس ہوگی، ’’فرسٹ لائٹ‘‘ میوزک ایونٹ کا اعلان

کراچی: عالمی شہرت یافتہ سویڈش ڈی جے اور میوزک پروڈیوسر ایکس ویل (Axwell) 19 ستمبر 2026 کو کراچی میں خصوصی میوزک ایونٹ میں پرفارم کریں گے۔

’’فرسٹ لائٹ، فیچرنگ ایکس ویل‘‘ کے نام سے منعقد ہونے والا یہ میوزک شو معین خان اکیڈمی، ڈی ایچ اے سپورٹس کلب کراچی میں ہوگا، جس میں ایکس ویل مرکزی فنکار کی حیثیت سے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

ایونٹ میں پاکستانی فنکار بلال بروہی اور ہیزی بھی پرفارم کریں گے اور میوزک شو کا آغاز کریں گے۔ منتظمین کے مطابق تقریب کے لیے عالمی معیار کی پروڈکشن، خصوصی طور پر تیار کردہ اسٹیج اور بڑے فارمیٹ کے ویژولز کا انتظام کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ شرکا کو محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے خواتین کے لیے خصوصی سولو سیکشن بھی مختص کیا جائے گا۔

او پی پروڈکشنز کے مطابق ’’فرسٹ لائٹ‘‘ پاکستان میں عالمی سطح کے لائیو میوزک ایونٹس کے لیے ایک نئے پلیٹ فارم کا آغاز ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد مستقبل میں مزید بین الاقوامی فنکاروں کو پاکستان لانا اور ملک کو عالمی میوزک ٹورنگ کے نقشے پر نمایاں کرنا ہے۔

ٹیگز: