اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان میں کُرُلتائی کے انتخابات کامیابی سے مکمل ہونے پر صدر قاسم جومارت توکایف اور قازق عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے قازقستان کے عوام کی جانب سے جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کو سراہا اور نومنتخب کُرُلتائی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان موجود قریبی روابط کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔