Get Alerts

آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے 17ویں وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا انتخاب 27 اگست کو دوپہر 12 بجے قانون ساز اسمبلی میں ہوگا۔

شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی صبح 9:30 سے 10:30 بجے تک جمع کرائے جائیں گے، جبکہ جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست دوپہر 12 بجے آویزاں کی جائے گی۔

وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق تمام کارروائی قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ میں مکمل کی جائے گی۔ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا عمل مزید آگے بڑھے گا۔

ٹیگز: