Get Alerts

آزاد کشمیر،افتخار گیلانی 17ویں وزیراعظم منتخب

 آزاد کشمیر،افتخار گیلانی 17ویں وزیراعظم منتخب

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں مسلم لیگ ن نے حکومت بنا لی، افتخار گیلانی 30 ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار گیلانی نے واضح اکثریت حاصل کی، جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد خان کو 14 ووٹ ملے۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد سید افتخار گیلانی آج شام 5 بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سید افتخار گیلانی 2011 میں پہلی بار آزاد کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ ان کے وزیراعظم منتخب ہونے کے ساتھ ہی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگئی ہے۔

ٹیگز: