Get Alerts

بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے بیرسٹر افتخار گیلانی سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سیاسی شخصیات، حکومتی عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سمیت ان تمام افراد کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کو ایک مثالی خطہ بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور خطے کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ٹیگز: